کراچی، 21 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے پیر کو صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
تاہم کراچی، ٹھٹھہ، حیدرآباد، میرپورخاص، مٹھی، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ، سکھر، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، نوشہرہ فیروز، دادو اور شہید بینظیر آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
صوبے میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔