Sindh Government Announced 2 holidays


 حکومت نے 5 اور 6 ستمبر بروز جمعہ اور ہفتہ کی 2 تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، جبکہ 7 ستمبر کو اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔ یوں سندھ میں رہنے والوں کو 5 ستمبر سے 7 ستمبر تک ایک ساتھ 3 تعطیلات مل گئیں۔


اس سے قبل وفاقی اور پنجاب کی حکومتیں بھی عید میلا النبیﷺ کی تعطیلات کا اعلان کر چکیں۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ عید میلاد النبیﷺکے موقع پر 
ملک بھر میں 12 ربیع الاول 6 ستمبرکو عام تعطیل ہوگی۔

ملک بھر عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام کے
 ساتھ منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں اور محافل میلاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ گلیوں، بازاروں اور عمارتوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے۔