کراچی: کراچی کے نواحی علاقوں میں موسلا دھار اور طوفانی بارش شروع ہوگئی جب کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی۔ کراچی کے مضافاتی علاقوں سپرہائی وے، نوری آباد، بحریہ ٹاؤن میں موسلادھار بارش جاری ہے۔
بعد ازاں کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش شروع ہوگئی جس میں نارتھ کراچی، لیاقت آباد، ایف بی ایریا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کے سکیم 33، ملیر اور صفورا کے علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہندوستان سے آنے والا ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں بدل گیا ہے جو اس وقت جنوب مغربی راجیشھان میں موجود ہے۔ اس سسٹم کے اثر سے تیز مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں۔ کراچی میں آج شام سے 11 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔